30-10-2017

فاٹا،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم آج سے شروع ہوگئی ہے۔

 وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں اور خیبرپختونخوا کے بارہ اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی مہم آج شروع ہوگئی جو تین روز جاری رہے گی۔ان اضلاع میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، سوات، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔

مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریبا47 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو ٹیم کے تحفظ کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔