16-05-2017

قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات کیلیے دستور میں29 ویں اور 30 ویں ترمیم کے بل پیش کردیے گئے۔

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے فاٹا اصلاحات کے متعلق 29 ویں اور 30 ویں ترمیم جبکہ وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے رواج ایکٹ بل ایوان میں پیش کیا۔

 یہ تمام بل قائمہ کمیٹی برائے سیفران کے سپرد کردیئے گئے اور اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ  فاٹا ارکان کمیٹی میں آنا چاہیں تو آسکتے ہیں۔