04-08-2017

پشاور ہائی کور ٹ نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں اور صوبے کے زیر انتظام نیم قبائلی علاقوں کے سی این جی اسٹیشنوں سے انکم ٹیکس کی وصولی کے خلاف دائر رٹ پر سی بی آر کو انکم ٹیکس کی وصولی روک دی ہے ۔

جسٹس روح الاآمین خان اورجسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ سی بی آر نے فاٹا اور پاٹا کے کئی سی این جی اسٹیشنوں پر انکم ٹیکس لاگو کیا ہے حالانکہ فاٹا اور پاٹا میں کسی قسم کا ٹیکس لاگو نہیں ہے اس لئے اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سی بی آر کو فاٹا اور پاٹا کے سی این جی اسٹیشنز سے انکم ٹیکس کی وصولی روک دی اور اس ضمن میں متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔