January 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

فاٹا جیلوں کے قیدیوں کو خوراک سپلائی کرنے والے ٹھیکداروں کو عدم ادائیگی ، متعلقہ حکام  توہین عدالت کیس میں عدالت طلب

13-01-2018

پشاور ہائی کور ٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود فاٹا کی جیلوں کے قیدیوں کو خوراک سپلائی کرنے والے ٹھیکداروں کو تاحال ادائیگی نہ کرنے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ، سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر ، سیکرٹری فنانس فاٹا اور دیگر متعلقہ حکام پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے عدالت طلب کرلیا۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائرتوہین عدالت درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزاروں کی جانب سےعدالت عالیہ میں دائر رٹ  درخواست پرعدالت نے متعلقہ حکام کو رقم کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے تھے تاہم اس کے باوجود عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا لہذا متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Related posts