10-04-2017

پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا سیکرٹریٹ کے پراجیکٹ میں کام کرنے والے چھتیس ملازمین کی برطرفی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیکرٹری سیفران اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار فاٹا سیکرٹریٹ کے پراجیکٹ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے ملازمین ہیں جنہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے حالانکہ پراجیکٹ ابھی جاری ہے اور ان کے کنٹریکٹ میں یہ درج ہے کہ جب تک پراجیکٹ ہے درخواست گزار اس پراجیکٹ کے ملازمین رہیں گے لہذا ان کی برطرفی غیر قانونی ہے اس لئے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی برطرفی کے احکامات کالعدم قرار دیئے جائیں ۔