11-04-2017

سپریم کورٹ نے فاٹا سیکرٹریٹ کے پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ سے اٹھارہ ملازمین کی مستقلی کے خلاف دائر حکومتی اپیل خارج کردی اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو درست قرار دے دیا ہے ۔

سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں حکومتی وکیل نے موقف اپنا یا کہ یہ ملازمین مانیٹرنگ اینڈ ایوالوشن سیکشن جو پی اینڈ ڈی کے ماتحت آتا ہے سے تعلق رکھتے ہیں جو انیس سو پچانوے میں بھرتی ہوئے اور وقتا فوقتا ان کے کنٹریکٹ میں توسیع دی جاتی رہی تاہم بعد میں ان ملازمین نے مستقلی کےلئے عدالت سے رجوع کیا اور ان کی مستقلی کے احکامات دو ہزار پندرہ میں جاری ہوئے جو کہ درست نہیں لہذا ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملازمین کی مستقلی کے عدالتی فیصلے کو درست قرار دے کر حکومت کی جانب سے دائر اپیل خارج کر دی ۔