13-09-2017

 وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے متعلق بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کےمنعقدہ اجلاس میں  سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ فاٹا سے متعلق بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد فاٹا میں ایف سی آر کا قانون ختم ہوجائے گا اور فاٹا میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ملکی قوانین کا نفاذ ہوجائے گا۔