19-05-2018

فاٹاٹربیونل نے غداری کیس میں 14 سال قید بامشقت اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے  آدھی سزامعاف کردی ۔

استغاثہ کے مطابق  جمرود کے رہائشی ملزم شاہ فیصل کو  ایف سی آر اور غداری کی دفعات کےتحت  جمرود کی پولیٹکل انتظامیہ نے مقدمہ درج کیاتھا اور 12 اکتوبر 2017ءکو اے پی اے جمرود نے ملزم کو 14 سال قید بامشقت اوردو لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی جس  کے خلاف اس نے پولیٹکل ایجنٹ کی عدالت میں اپیل دائرکی جو خارج کردی گئی اورفیصلے کوبعد میں  فاٹاٹربیونل میں چیلنج کیاگیا۔

فاٹا ٹربیونل نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی سزا میں تخفیف کرکے 7سال قید اورجرمانہ ایک لاکھ کردیا۔