28-07-2017

فاٹا ٹربیونل میں سرکاری وکیل پیش نہ ہونے کے باعث ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کی سماعت اٹھائیس ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے ۔

فاٹا ٹربیونل میں کالعدم تنظیم کے ساتھ روابط کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کے کیس کی سماعت ہوئی تاہم سرکاری وکیل ٹربیونل میں پیش نہ ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہ ہوسکی ۔

ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل نے کمشنر ایف سی آر کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔ فاضل ٹربیونل نے کیس کی مزید سماعت اٹھائیس ستمبر تک ملتوی کردی ۔