01-06-2018

فاٹا ٹریبونل نے کالعدم تنظیم سے روابط کے الزام میں سزاپانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جانب سے دائر اپیل پر سرکاری وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 2اگست تک ملتوی  کر دی ہے ۔

 چیئرمین فاٹا ٹریبونل سنگ مرجان اور ممبران حسین زادہ اور عاطف نذیر پرمشتمل سہ رکنی بنچ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کی تو ٹربیونل کو بتایاگیاکہ سرکاری وکیل مصروفیت کی بناءپرآج ٹربیونل میں پیش نہیں ہوسکتے لہذاسماعت اگلی پیشی تک ملتوی کی جائے۔

ٹربیونل نے اپیل پر سماعت دو اگست تک ملتوی کردی ۔