19-01-2017

پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا سیکرٹریٹ کے پراجیکٹ ملازمین کی برطرفی کے احکامات معطل کرتے ہوئے سیکرٹری اکنامک افیئرڈویژن اور ڈی جی پراجیکٹ فاٹا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس روح الاآمین خان پر مشتمل د و رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار فاٹا اور خیبر پختونخوا میں معاشی بہتری کےلئے ورلڈ بینک کے پراجیکٹ کے ملازمین ہیں جبکہ پراجیکٹ اکتیس دسمبر دو ہزار سولہ کو ختم ہوا تھا تاہم اس میں بعد میں اکتیس مارچ دو ہزار سترہ تک توسیع کر دی گئی جبکہ اب پراجیکٹ میں مزید توسیع کی گئی ہے جس کی مدت دو ہزار بیس تک کر دی گئی ہے تاہم متعلقہ حکام نے من پسند افراد کی بھرتی کےلئے موجودہ پراجیکٹ ملازمین کو انتیس دسمبر دو ہزار سولہ کو ہی ملازمتوں سے برطرف کر دیا جو کہ غیر قانونی اقدام ہے ۔

فاضل عدالت نے ان ملازمین کی برطرفی کے احکامات معطل کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔