23-02-2017

پشاور کی احتساب عدالت نے فاٹا کرم ایجنسی میں روڑ کی تعمیر میں کروڑوں روپے خوردبرد کرنے کے الزام میں گرفتار ہائی وے ڈویژن سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ  کے ایکسین فیض محمد اور ٹھیکدار نادر خان کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے ۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے فاٹا کرم ایجنسی میں اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے روڑ  کےلئے مختص آٹھ کروڑ روپے کی رقم پہلے سے وصول کی تھی تاہم روڑ کی تعمیر نہیں کی گئی اور ملزمان نے چھ کروڑ روپے خوردبرد کئے ۔ نیب نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزمان کو حراست میں لیا اور انہیں احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کےلئے پیش کیا گیا جس پر عدالت نے نیب کی استدعا منظور کر لی اور دونوں ملزمان کو دو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔