28-05-2018

خیبر پختونخوا اسمبلی نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے بعد دو تہائی اکثریت سے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی منظوری دے دی۔

اتوار کے روز منعقدہ اجلاس میں  ایوان نے  فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی منظوری دے دی ایوان میں حکومتی و اپوزیشن جماعتوں نے حمایت جبکہ صرف جمعیت علمائے اسلام(ف) نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

 فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی آئینی ترمیم کی92 ارکان اسمبلی نے حمایت جبکہ صرف 7 ارکان  اسمبلی نے مخالفت کی۔