28-09-2017

فاٹا یونیورسٹی کے بی ایس چار سالہ پروگرام میں داخلہ کےلئے میرٹ لسٹ فاٹا یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے ۔

فاٹا یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تمام طلباء جن کا نام میرٹ لسٹ میں موجود ہے کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ انٹرویوز کےلئے دو اکتوبر دو ہزار سترہ کو صبح دس بجے فاٹا یونیورسٹی بمعہ اصلی تعلیمی اسناد اور فیس حاضر ہوں ۔