28-07-2017

چیمپئنزٹرافی فائنل کے ہیرو فخرزمان کا انگلش کاؤنٹی کلب سمرسیٹ سے معاہدہ ہوگیا۔ اوپننگ بلے باز نے کیربئین لیگ کے بجائے انگلینڈ میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیمپئنزٹرافی میں بہترین کارکردگی کے بعد قومی کھلاڑیوں کی غیرملکی لیگزمیں مانگ بڑھ گئی۔ کپتان  قومی کرکٹ ٹیم سرفرازاحمد اورعماد وسیم کے بعد اب بھارت کیخلاف فائنل میں سینچری بنانے والے فخرزمان بھی انگلش سیزن کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں ان ایکشن ہونگے۔

پاکستان کرکٹ  بورڈ کی جانب سے فخر زمان کو این او سی بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جو جلد انگلینڈ روانہ ہونگے اورسمرسیٹ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔