07-06-2017

پشاورہائی کور ٹ نے فرنٹیر ایجوکیشن فاونڈیشن کے سات اہلکاروں کو اپ گریڈیشن نہ دینے پر ایم ڈی اور ڈائریکٹر فرنٹیئر ایجوکیشن فاونڈیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار فرنٹیئر ایجوکیشن فاونڈیشن میں اسسٹنٹ کی پوسٹ پر تعینات ہیں جبکہ صوبائی حکومت نے ان پوسٹوں کو دیگر محکموں میں گریڈ سولہ میں اپ گریڈ کیا ہے تاہم درخواست گزارتاحال گریڈ چودہ میں موجود ہیں جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کئے جائیں ۔