13-04-2017

پشاور ہائی کورٹ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار کو ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

جسٹس روح الاآمین خان اور جسٹس محمد غضنفر خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار محمد روز  فرنٹیئر کور می نائیک کے عہدے سے نو اگست دو ہزار چیانوے میں ریٹائرڈ ہوا تھا جس کے بعد اسے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں بائیس دسمبر انیس سو ستانوے کو بطور نائیک ملازمت دی گئی تاہم تاحال اسے ترقی اس لئے نہیں دی جا رہی کہ وہ ریٹائرڈ ملازم ہے ۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست گزار اہلکار کو ترقی دینے کے احکامات جاری کرکے رٹ درخواست نمٹا دی ۔