05-10-2017

وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات گریڈ سترہ کے سترہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس رینک کے افسروں کو دوبارہ پولیس میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ ان میں سے تین افسران خیبر پختونخوا پولیس میں خدمات انجام دیں گے ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ایف سے محکمہ پولیس میں رپورٹ کرنے والے افسران میں وسیم ریاض ، حسن افضل، سونیا، کپٹن ریٹائرڈ  مظہر اقبال ، کپٹن ریٹائرڈ دوست محمد ، سمیر نور، محمد آیاز ، محمد اسحاق نواز ، سعید عزیز ، محمد عبداللہ ، محمد عمران ، جویرہ ، زبیر نذیر احمد ، محمدعثمان ، شان عزیز  اور امبرین عزیز شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ وسیم ریاض ، حسن افضل اور سونیا خیبر پختونخوا میں خدمات انجام دیں گے ۔