November 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی نئی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظور

09-11-2018

احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نئی دستاویزات پیش کرنے کی نیب کی درخواست منظور کر لی اور  نیب کو نئی دستاویزات پیش کرنے کی اجازت دے دی۔

احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی جانب سے نئی دستاویزات پیش کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

 نیب نے عدالت سے آف شور کمپنیوں کے ملکیتی فلیٹس کی دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کی اور بتایا کہ  برطانیہ نے حسن نواز کی آف شور کمپنیوں اور پراپرٹیز کا ریکارڈ نیب کے حوالے کیا ۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اضافی دستاویزات ریکارڈ پر لانے کی مخالفت کی۔ فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر نیب کو نئی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظور کرلی۔

Related posts