23-06-2017

خیبر پختونخوا فنی تعلیمی بورڈ  نے ڈی کام اور ڈی بی اے کے سالانہ امتحانات دو ہزار سترہ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

نتائج کے مطابق گورنمنٹ کالج آف منجمنٹ سائنسز ہری پور کی طالبہ نداناز نے گیارہ سو نمبر لے کر ڈی بی اے میں پہلی ، مسلم کالج آف کامرس اینڈ منجمنٹ سائنسز پشاور کے طالب علم زر جان خان نے ایک ہزار اٹھاسی نمبرز حاصل کرکے دوسری جبکہ اسی کالج کے طالب علم امیر جان نے نو سو ستانوے نمبروں کے ساتھ ڈی بی اے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

نتائج کے مطابق ڈی کام کے امتحانات میں عباس شاہد نے ایک ہزار ستاون نمبروں کے ساتھ پہلی ، اسماعیل نے ایک ہزار بیس کے ساتھ دوسری اور شاہ مرید داوڑ نے ایک ہزار سترہ نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اس طرح ڈی کام میں نتیجہ کا تناسب باسٹھ اور ڈی بی اے میں ستاون فیصد رہا۔