07-09-2017
فنی تعلیمی بورڈ خیبر پختونخوا نے ڈی اے ای نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔
جاری نتائج کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 74744طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں 47132طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی اس طرح مجموعی نتیجہ63.05فیصد رہا۔ جی سی ٹی ہری پور کے جواد الحسن شاہ نے 3116نمبر حاصل کرکے بورڈ ٹاپ کر لیا۔دوسری پوزیشن الیکٹرانکس ٹیکنالوجی کے محمد عدنان افضل نے حاصل کی جنہوں نے 3400میں سے 2926نمبر حاصل کئے جبکہ تیسری پوزیشن الیکیٹریکل ٹیکنالوجی کے محمد قاسم نے حاصل کی جنہوں نے 3550میں سے3052نمبرلئے ان کا تعلق پشاور انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مردان برانچ سے ہے ۔