October 23, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

فواد چوہدری نااہلی کیلئے درخواست، الیکشن کمیشن ، وزارت قانون سے جواب طلب

13-09-2019

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور وزارت قانون سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

اینکر پرسن سمیع ابراہیم کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس امر پر مطمئن کریں کہ عدالت کیوں سیاسی معاملات میں مداخلت کرے۔ اس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے اثاثے چھپائے ، جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا ۔

فاضل عدالت نے کہا کہ سیاسی معاملات سیاسی فورمز پر حل ہونے چاہئیں ، اس عدالت نے ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی ہے۔

Related posts