20-04-2017

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے  تیس مجرموں کو پھانسی دینے کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کردیئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے تیس دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹس جاری  کر دیئے گئے ۔

 سزائے موت پانے والے یہ دہشت گرد پشاور کے آرمی پبلک اسکول  اور سیدو شریف ایئرپورٹ حملے میں بھی ملوث تھے۔