November 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے ملزمان کی رہائی کے فیصلے پر حکم امتناع جاری

09-11-2018

سپریم کورٹ نے پشاورہائی کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے ملزمان کی رہائی کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو  رکنی بنچ نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے سزائے موت کے مجرموں کی سزا کالعدم قرار دیئے جانے کے خلاف کیس کی سماعت کی جس میں اعلیٰ عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل موقف اپنایا کہ پشاور ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا ، ملزمان دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں لہذا فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزاؤں کو بحال کیا جائے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹس کو ملزمان کو رہا کرنے سے بھی روک دیا اور کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی  کردی۔

واضح رہے کو پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 68 ملزمان عدم شواہد کی بنا پر بری کرنے کا حکم تھا جس کے خلاف وزارت دفاع نے اپیلیں دائر کی تھیں۔

Related posts