03-05-2017

فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4 مجرموں  کو پھانسی دے دی گئی ہے ۔

 پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کے مطابق پھانسی دی جانے والے دہشت گردوں میں برکت علی ، محمد عادل ، اسحاق اور لطیف الرحمان شامل ہیں  جوقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، شہریوں پر حملوں اور سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

 چاروں دہشت گرد، مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم کرچکے تھے جبکہ آج انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔