25-04-2017

فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی  گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج اور سکیورٹی اداروں پر حملے میں ملوث فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 دہشتگردوں عبیدالرحمان،ظفر اقبال،رحمان الدین اور مشتاق خان کو آج صبح خیبر پختونخوا کی جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا ہے جبکہ ملزمان دہشت گردی کے دیگر واقعات میں بھی ملوث رہے  تھے ۔