20-03-2017

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے اٹھائیسویں آئینی ترمیم کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

 رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہونے والا ہے، اجلاس میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے ترامیم کا بل ایوان میں پیش کی جائے گا، بل پر ایوان میں بحث آج ہوگی اور پارلیمانی کمیٹی کیلیے قرارداد بھی آج ہی پیش ہوگی ۔فوجی عدالتوں کے بل پر ووٹنگ کل  منگل کو ہوگی ۔

ادھر سینٹ کااجلاس بھی جاری ہے جس میں مختلف قومی امور پر بحث کی جا رہی ہے۔