01-02-2017

پشاور ہائی کورٹ نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے کیرج کنٹریکٹر  کے ضمانتی مچلکے پانچ کروڑ روپے کی دو نفری سے کم کرکے دو کروڑ روپے دو نفر ی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس لعل جان خٹک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر ضمنی درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار  بشیر خان فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں کیرج کنٹریکٹر  تھا جسے احتساب عدالت نے گندم کی ترسیل میں کمی کے باعث دسمبر دو ہزار سولہ میں سات سال قید بامشقت اور سات کروڑ چہتر لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تاہم عدالت عالیہ نے اپیل پر سزا کالعدم قرار دے کر ملزم کو پانچ کروڑ  دو نفری ضمانت پر رہائی کے احکامات دیئے ۔ لہذا عدالت سے استدعا کہ ضمانتی مچلکے کم کئے جائے ۔

عدالت نے ضمنی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر ملزم کے ضمانتی مچلکے  پانچ کروڑ روپے سے دو کروڑ روپے دو نفری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔