March 23, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کے خلاف نظر ثانی درخواستیں مسترد

14-03-2019

سپریم کورٹ نے فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کے خلاف نظرثانی درخواستیں مسترد کردیں ہیں۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کےتین رکنی بنچ نے فٹ بال فیڈیشن کے انتخابات کے خلاف نظرثانی درخواست پرسماعت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن سے کوئی مسئلہ ہے تواسے چیلنج کریں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ الیکشن سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہوا،الیکشن اعتراضات پرعدالت میں تفصیلی بحث ہوئی تھی ،نظرثانی کے نام پرالیکشن پردوبارہ حملے کی کوشش کی گئی۔

فاضل عدالت نے فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کے خلاف تمام نظرثانی درخواستیں مستردکر دیں۔

Related posts