05-07-2017

معروف فٹ بالررونا لڈینیواوردیگر 7 غیرملکی کھلاڑیوں کوویزا جاری کردیا گیا ہے جو 7 جولائی کو اسلام آباد پہنچیں گے اور 8 جولائی کا پہلا میچ کراچی میں کھیلیں گے۔

خیال رہے معروف فٹبالر رونالڈینو دیگر سات بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ہمراہ پاک فوج اور لیژئیر لیگ کے تعاون سے ہونے والے مشترکہ ایونٹ میں شرکت کریں گے اور اس دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

رونالڈینو اور ان کی ٹیم اپنے دورے کے دوران کراچی اور لاہور میں نمائشی میچ بھی کھیلیں گے جس کا بنیادی مقصد پاکستان میں فٹ بال کا فروغ اور ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے۔

رونالڈینو نے 97 میچز کھیلے ہیں اور برازیل کی قومی ٹیم کے لیے 23 گول بھی اسکور کیے ہیں اور 2002 کے فیفا ورلڈ کپ کی فتح میں ان کا اہم کردار تھا۔