08-06-2018

فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے فٹ بال ورلڈ کپ سے قبل تازہ ترین ٹیم  رینکنگ جاری کر دی ہے۔

تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں ابتدائی 7 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور عالمی چیمپیئن جرمنی پہلے، برازیل دوسرے، بیلجیئم تیسرے، پرتگال چوتھے، ارجنٹائن پانچویں، سوئٹزرلینڈ چھٹے اور فرانس ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

دیگر ٹیموں میں پولینڈ کی ٹیم دو درجے ترقی پا کر آٹھویں نمبر پر آ گئی اور سابق عالمی چیمپیئن اسپین کی ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلی گئی۔انگلینڈ  بارویں ، یوروگوئے 14ویں نمبر پر آ گئے جبکہ ہالینڈ دو درجے ترقی کے ساتھ 17ویں نمبر پر آ گیا۔

 واضح رہے کہ روس فٹ بال  ٹیم  کی 4 درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 70ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے اور  وہ ورلڈ کپ میں سب سے کم تر رینکنگ کی حامل ٹیم کے طور پر ایونٹ میں انٹری کرے گی۔

 یاد رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز روس میں 14 جون سے ہو رہا ہے۔