07-07-2017

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت کنفیڈریشن کپ جیتنے والی جرمنی کی ٹیم نے رینکنگ میں بھی دو درجہ ترقی حاصل کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک کا منصب حاصل کر لیا۔

جرمنی کے سبب برازیل اور ارجنٹینا کی ٹیمیں ایک ایک درجہ تنزلی کے سبب دوسرے اور تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔پرتگال اور سوئٹزرلینڈ و پولینڈ کی ٹیمیں چار چار درجہ ترقی کے بعد بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔اس کے علاوہ چلی ساتویں، کولمبیا آٹھویں، فرانس نویں، بیلجیئم دسویں، اسپین گیارہویں، اٹلی 12ویں، انگلینڈ 13ویں، پیرو 14ویں اور کروشیا 15ویں نمبر پر فائز ہے۔

عالمی سطح پر تسلسل سے اچھا کھیل پیش کرنے والی بھارتی فٹبال ٹیم چار درجہ ترقی کی بدولت 96 نمبر پر پہنچ گئی ہے البتہ پاکستانی ٹیم ناقص کارکردگی کی بدولت 200 نمبر پر موجود ہے۔