11-08-2017

فیفا نے فٹبال ورلڈ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ایک درجہ ترقی پاکر برازیل نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا جبکہ عالمی چیمپئن جرمنی کو ایک درجہ کی تنزلی کے باعث دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

فیفا رینکنگ کے مطابق ارجنٹائن بدستور تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ چوتھے نمبر پر ،پولینڈ پانچویں نمبر پر ،پرتگال کی ٹیم  چھٹے نمبر پر، چلی ساتویں  ،کولمبیا کی ٹیم آٹھویں نمبر پر ، بیلجیئم   نویں  جبکہ  فرانس کی ٹیم  دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ فیفا رینکنگ کی 206 کی فہرست میں پاکستان کی فٹبال ٹیم 200 ویں نمبر پر موجود ہے۔