07-04-2017

فیفا کی عالمی درجہ بندی میں پاکستانی فٹبال ٹیم اپنی بدترین کارکردگی کے سبب تاریخ میں پہلی مرتبہ ابتدائی 200 ٹیموں کی فہرست باہر ہو گئی ہے۔

فیفا کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم مزید تین درجہ تنزلی کے بعد عالمی درجہ بندی میں 201ویں نمبر پر پہنچ کر پہلی مرتبہ ابتدا 200 ٹیموں کی فہرست سے باہر ہو چکی ہے۔

نئی رینکنگ کے مطابق برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کی بدولت عالمی نمبر ایک ٹیم بن گئی ہے جبکہ ارجنٹینا کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔جرمنی کی تیسری جبکہ چلی کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے اور فرانس بھی اپنی چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا لیکن کولمیبیا کی ٹیم نے بیلجیئم سے پانچویں پوزیشن چھین کر انہیں ساتویں نمبر پر دھکیل دیا ہے۔دیگر ٹیموں میں پرتگال آٹھویں، سوئٹزرلینڈ نویں اور اسپین دسویں نمبر پر موجود ہے۔