01-08-2017

فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو یعنی بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے سال دو ہزار سترہ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔نتائج کے مطابق مجموعی طور پر ستاون ہزار ایک سو انناسی امیدواروں نے انٹر پارٹ ٹو کے امتحانات میں حصہ لیا ۔جن میں بیالیس ہزار چار سو تریاسٹھ پاس ہوئے اس طرح نتائج کا تناسب چوہتر فیصد رہا ۔

فیڈرل تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امتحانات میں دو سو چونتیس امیدواروں کے نتائج لیٹ ہیں جن طلباء کے رزلٹ لیٹ ہیں وہ بورڈ دفتر میں رابطہ کرکے اپنے نتائج درست یا جاری کرواسکتے ہیں ۔