15-05-2017

جسٹس نجمن الحسن نے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں فیڈرل شریعت کورٹ کے جج جسٹس نجمن الحسن سے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ پاکستان اور فیڈرل شریعت کو رٹ کے ججز صاحبان سمیت اٹارنی جنرل پاکستان ، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد، سینئروکلاء ، سپریم کورٹ کے رجسٹرار اور دیگر افسران اور سٹاف کے علاوہ  لاء آفیسرز اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان کے افسران نے شرکت کی ۔