22-11-2017

پشاورہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈآرگنائزیشن کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس کے انتخابات برائے سال2018 ء قواعدوضوابط کے مطابق بروقت کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

 چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی اور  جسٹس سیدافسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے دائررٹ  کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایاگیاکہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس کے انتخابات برائے2018ء  میں ڈائریکٹرجنرل ٹریڈآرگنائزیشن نے مختلف تاجرتنظیموں کو ووٹ ڈالنے سے روک رکھاہے اورانہیں نااہل قرار دیاگیاہے لہذاسیکرٹری جنرل کو ہدایت کی جائے کہ ڈی جی ٹریڈآرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق انتخابات کرائے جائیں۔