22-08-2017

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی موسم گرما کی رخصت پر چلے گئے ہیں جبکہ عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج جسٹس وقار احمد سیٹھ نے قائمقام چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کی حیثیت سے منصب سنھبال لیا ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی کے تین ستمبر تک موسم گرما کی رخصت پر جانے کے بعد جسٹس قیصر رشید نے سینئر ترین جج جسٹس وقار احمد سیٹھ سے قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ  کی حیثیت سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں کی تقریب میں پشاور ہائی کورٹ کے دیگر ججز صاحبان ، ضلعی عدلیہ کے ججوں اور دیگر نے شرکت کی ۔