24-01-2017

پشاور ہائی کورٹ نے قانونی مشاورت کےلئے خدمات حاصل کرنے کے باوجود فیس ادا نہ کرنے پر مشن ڈائریکٹر یو ایس ایڈ ، وزارت اکنامک افیئرز اور اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کو نوٹس جاری کرکے چودہ روز میں  جواب طلب کرلیاہے ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس محمد غضنفر خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ایڈوکیٹ عبد الستار اور دیگر  یو ایس ایڈ کے فنڈز سے چلنے والے ادارے اکیڈمی فار ایجوکیشن کے لیگل ایڈوئزر تھے اور فیس کی مد میں اس ادارے نے انہیں دو لاکھ پینتس ہزار ڈالر ادا کرنے ہیں جو ادا نہیں کئے جا رہے ہیں جبکہ اس حوالے سے سول کورٹ میں بھی ان کے پیش نہ ہونے پر درخواست گزاروں کے حق میں ڈگری جاری ہو چکی ہے لہذا رقم کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے جائیں ۔