02-02-2017

پشاور ہائی کورٹ نے  قبائلی رہنماء کی پراسرار گمشدگی پر کمانڈ نٹ محسود سکاوٹس کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس محمد ایوب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کا بھا منصف علی خان مقامی صحافی  اور قومی اسمبلی کا سابق امیدوار  ہے جو چھبیس جون دو ہزار پندرہ  کو پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا اور نو جون دو ہزار سولہ کو اسے پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے رہائی ملی تاہم پانچ اگست دو ہزار سولہ کو اسے محسود سکاوٹس نے دوبارہ حراست میں لیا جس کا تاحال کوئی اتہ پتہ نہیں لہذا اس کی بازیابی کے احکامات جاری کئے جائیں ۔

عدالت نے دائر رٹ درخواست پر ابتدائی دلائل کےبعد کمانڈنٹ محسود سکاوٹس کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔