01-08-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے چیف سیکرٹری اور فاٹا سیکرٹریٹ کو قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کے ووٹوں کی رجسٹریشن یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر پاکستان سردار محمد رضا خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور فاٹا سیکرٹریٹ کوہدایات جاری کی گئیں کہ قبائلی علاقوں سے نکل مکانی کرنے والے قبائلیوں کی رجسٹریشن یقینی بنانے کے انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔