07-11-2017

وفاقی حکومت نے قبائلی نوجوانوں کے لئے چھ ماہ کا فنی تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔

 فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرٹیفکیٹ دینے، کمپیوٹر سافٹ ویئر پروگرامنگ، الیکٹریکل اور مکینیکل سمیت مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی جبکہ دوران تربیت مفت کھانے پینے اور رہائش کے علاوہ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

 خواہش مند امیدوار اپنی متعلقہ ایجنسیوں کو اس ماہ کی 13 تاریخ تک ایجنسی رابطہ افسر کے دفتر میں درخواستیں جمع کرائیں۔