25-08-2017

پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل ، اقدام قتل اور بارودی مواد دھماکے سمیت دیگر سنگین جرائم میں مبینہ طور پر ملوث گرفتار ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے ۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق وڈپگہ پشاور کے رہائشی ملزم ظہور پر الزام ہے کہ وہ اغواء برائے تاوان ، قتل اور اقدام قتل اور دھماکہ جسے سنگین جرائم میں ملوث ہے جو کہ لمبے عرصے سے روپوش تھا جس کو محکمہ انسداد دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا ۔