17-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا کالعدم قراردیتے ہوئے مقدمہ کی از سر نو سماعت کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

جسٹس روح الاآمین خان اور جسٹس سید افسر شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر اپیل کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ ملزم غلام قادر پر الزم ہے کہ اس نے سیلم خان نامی شخص کو دیرینہ دشمنی کی بناء پر سات جون انیس سو اٹانوے کو لکی مروت میں قتل کر دیا تھا جس پر ملزم کو ماتحت عدالت نے دو ہزار چودہ میں سزائے موت سنائی تھی ۔

فاضل عدالت نے دو طرفہ دلائل مکمل ہونے پر دائر اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا کالعدم قرار دے دی اور مقدمہ کی از سر نو سماعت کا حکم دیا ۔