14-04-2018

پشاور کے ٹاسک کورٹ جج یونس خان نے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو عمرقیدکی سزا سناتے ہوئے مقتول کے ورثاء کو تین لاکھ روپے دیت دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔عدالت نے مقدمے کے دیگر تین ملزمان کو تین ،تین سال قید اور 30,،30ہزار روپے جرمانے کی سزاء بھی سنادی۔

استعاثہ کے مطابق ملزم علی الرحمان پر الزام تھا کہ اُ س نے رحمت علی کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے راستے میں رہزنی کے بعد قتل کیا تھا اور مقتول سے موٹر سائیکل ، موبائیل اور نقدی چھین لی تھی۔  جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مرکزی ملزم کو عمر قید ،ایک لاکھ روپے جرمانہ اور مقتول کے ورثاء کو تین لاکھ روپے دیت دینے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ دیگر تینوں ملزمان کو تین، تین سال قید اورتیس تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ۔