30-10-2017

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بونیر جہانزیب شنواری نے مشہور قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر خاتون سمیت تین ملزمان کو پھانسی اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔

استعاثہ کے مطابق بونیر کے علاقہ کوریا میں اٹھارہ ماہ قبل مبینہ طور پر خاتون ملزمہ نے ملزمان حسن رحمان اور علی شیر کے ساتھ ملکر اپنے منگیتر بیس سالہ بادشاہ خان کو قتل کر دیا تھا جس پر متعلقہ پولیس نے تفتیش کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کیا اور کیس ٹرائل کورٹ میں جاری تھا۔ استعاثہ کی جانب سے جرم ثابت کرنے پر فاضل عدالت نے خاتون سمیت تینوں ملزمان کو پھانسی اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔