June 01, 2020

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

قتل کیس کے تین ملزمان کو بارہ سال بعد رہا کرنے کے احکامات جاری

29-01-2019

سپریم کورٹ نے قتل کیس کے 3 ملزمان کو 12 سال بعد رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے قتل کیس کے ملزموں نے اپیل کی سماعت کی۔

ملزمان پر 2006 میں خاتون کوقتل کرنے کاالزام تھا ،ٹرائل کورٹ نے تینوں ملزمان کوسزائے موت سنائی تھی اور ہائی کورٹ نے سزائے موت عمرقیدمیں بدل دی تھی ۔

ملزمان نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تھی اور دلائل مکمل ہونے پر فاضل عدالت نے تینوں ملزمان کورہاکرنے کاحکم دے دیا۔

Related posts