December 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

قتل کے الزام میں سیینٹر سردار یعقوب ناصر کی حفاظتی درخواست ضمانت منظور

09-10-2018

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قتل کے الزام میں گرفتاری سے بچنے کیلئے سینیٹر سردار یعقوب ناصر کی حفاظتی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

عدالت نے سردار یعقوب ناصر کو 19 اکتوبر تک کوئٹہ کی ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے اور پانچ ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت تک ٹرائل کورٹ میں پیش نہ ہونے کی صورت میں ضمانت منسوخ تصور کی جائے۔

یاد رہے کہ سیینٹر سردار یعقوب ناصر کیخلاف رواں ماہ تین اکتوبر کو دوکی پولیس سٹیشن بلوچستان میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں ان پر مائنز کے تنازع میں شہری شاہجہان کے قتل کا الزام ہے

Related posts