02-10-2017

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج واڑی نے قتل کے دو مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔

استعاثہ کے مطابق عدالت نے عالم خان نامی شخص کے قتل کے الزم میں ملزم ظلم خان اور احسان اللہ کے خلاف کیس ٹرائل مکمل کیا اور جرم ثابت ہونے پر انہیں عمر قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی تاہم جرمانہ ادا نہ کرنےکی صورت میں مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔