24-05-2018

ایڈیشنل سیشن جج لکی مروت ناصر کمال یوسفزئی نے قتل کے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی، قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔

 استغاثہ کے مطابق ملزم محمد زبیر نے ایک سال قبل گھر میں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور وقوعہ کو خود کشی کا رنگ دے کر قانون کو دھوکہ دیا پولیس نے ابتدائی تفتیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں ملزم کے خلاف زیر دفعہ302 ،201پی پی سی اور سیکشن15آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے چالان مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا جہاں سماعت مکمل ہونے اور  ملزم کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی ، مجموعی طور پر آٹھ سال قید اور 21لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ  جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو چھ چھ ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی۔